اسلام آباد،سی ڈی اے کا شاہراؤں،مصروف چوراہوں اور گرین بیلٹس کو رنگا رنگ پھولوں اور دلکش لینڈ سکیپنگ سے مزین کر کے شہرکو مزید خوبصورت بنانے کا عمل شروع
پیر 25 جنوری 2016 22:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کی عام شاہراؤں،مصروف چوراہوں اور گرین بیلٹس کو رنگا رنگ پھولوں اور دلکش لینڈ سکیپنگ سے مزین کر کے شہرکو مزید خوبصورت بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان پھولوں اور لینڈ سکیپنگ کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی خصوصی ہدایات پر سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ ،اہم شاہراؤں ،میڈین سٹریپس اور شہر کے داخلی راستوں کو رنگا رنگ پھولوں کی سجاوٹ اورا سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈ سکیپنگ کے ذریعے شہر کو مزید خوبصورت اور سر سبز و شاداب بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔
شہر کو خوبصورتی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خوبصورت پھولوں سے مزین پھولوں کے ٹاورز بھی شہر کے اہم مقامات پر بنائے جا رہے ہیں جو نہ صرف شہر کومزید خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے بلکہ لوگوں کے لیے جاذبِ نظر ہونے کے علاوہ زیادہ آسانی کے ساتھ ان کی دیکھ بھال بھی ممکن ہو سکے گی۔ خوبصورت پھولوں پر مشتمل ان ٹاورز میں پانی کا استعمال بھی نسبتا کم جبکہ افزائش کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح پورے شہر میں موسمی پھولوں کے علاوہ ہمیشہ سر سبز رہنے والے سایہ دار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.