سعودی وزیرخارجہ کے نام منسوب عراقی بیان بے بنیاد قرار
سعودی وزیرخارجہ اوران کے عراقی ہم منصب کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بیان
منگل 26 جنوری 2016 17:59
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ عراقی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے نام منسوب بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بغداد حکومت کا الزام مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ بغداد وزارت خارجہ نے وزیرخارجہ عادل الجبیر پر من گھڑت الزام عاید کیا ہے کہ انہوں نے عراق مین متعین سعودی سفیر ثامر السبھان کی بغداد میں نیوز کانفرنس سعودی عرب کے سرکاری موقف کے منافی قرار دیا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عادل الجبیر اور ان کے عراقی ہم منصب کے درمیان جو بات چیت ہوئی اس میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے اپنے سفیر کی عراقی میڈیا سے بات چیت کا کوئی حوالہ نہیں دیا ہے۔(جاری ہے)
عراقی حکومت کو اس حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے انفارمیشن منیجمنٹ شعبے کے چیئرمین اسامہ نقلی نے عراقی وزارت خارجہ کے بیان کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عراقی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی ملاقات کے دوران سعودی سفیر کی پریس کانفرنس کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی سعودی عرب ثامر السبھان کی عراقی میڈیا سے بات چیت کو سعودی عرب کے سرکاری موقف کے منافی خیال کرتا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.