لاہور چیمبر کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیوں ،مشکلات کے متعلق رپورٹ کی تیاری خوش آئند ہے‘ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت پنجاب تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی اوّلین ترجیح بن چکا
وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشاکی بات چیت
منگل 26 جنوری 2016 18:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کے لیے آسانیوں اور مشکلات کے متعلق رپورٹ کی تیاری کے کام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر الماس حیدر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر معاشی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو آگے بڑھارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں معاشی اصلاحات پر کام کررہی ہے۔
صوبائی وزیر نے ملک کی معاشی صورتحال اور پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت پنجاب تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی اوّلین ترجیح بن چکا ہے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جو مینوفیکچرنگ اور زراعت سمیت ہر شعبے کو بْری طرح متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیار میں بہترین ہونے کے باوجود زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں اپنا مقام کھورہی ہیں۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ لاہور چیمبر کی جانب رپورٹ کی تیاری کا مقصد معاشی معاملات کی بہتری میں حکومت کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ میں معیشت کے تمام شعبوں کااحاطہ کیا جائے گا اور تکمیل کے بعد یہ رپورٹ زیراعظم اور سرکاری محکموں کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے لہذا انہیں ہر ممکن سہولیات مہیا کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے وافر اور سستی بجلی ناگزیر ہے لہذا حکومت آبی وسائل کی بہتری اور ان سے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے اور پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر کے لیے وافر فنڈز مختص کرے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.