پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت عراق کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر حیدر العبادی سے ملاقات میں گفتگو
عراقی وزیراعظم کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش
منگل 26 جنوری 2016 20:39
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں باہمی مفادات کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ بغداد سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عراق کے وزیراعظم ڈاکٹر حیدر العبادی سے بغداد میں وزیراعظم ہاؤس میں دو گھنٹے طویل ملاقات میں کیا۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے وفد کے اراکین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عراق بھی گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے انتہاء پسندی کا شکار ہے اور فی الوقت اس کو داعش کی جارحیت کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.