چینی نئے سال کے خیر مقدم کے لئے پاکستان میں چینی ثقافتی تقریبات کا آغاز
چین کا نیا سال ذہانت ، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت ہے ،نیا سال پاکستانی اور چینی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ چینی سفارتخانے کے ثقافتی کونسلر کی پریس بریفنگ
منگل 26 جنوری 2016 21:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کے نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لئے پاکستان میں چینی ثقافتی مرکز اور پاکستانی اداروں کی جانب سے متعدد ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔منگل کو چینی سفارتخانے کے ثقافتی کونسلر نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل محمد نعیم کے ہمراہ چین کے 8فروری سے شروع ہونے والے بندر کے سال کی مناسبت سے ترتیب دی گئی مختلف ثقافتی تقریبات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں ۔
چینی کونسلر ینگ گوجنگ نے چینی جشن بہاراں کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ چین میں شروع ہونے والا بندر کا سال ذہانت ، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت ہے اور نیا آنے والا سال کامیابیاں ، ہم آہنگی اور دونوں ممالک میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کا سال ہو گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ثقافتی تقریبات میں پاکستان اور چین کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی جشن بہارا ں کے حوالے سے منعقد ہونے والی ثقافتی تقریبات پاکستانی عوام کو چینی ثقافت کی سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے لئے مددگار ثابت ہوں گی ۔اس موقع پر پی این سی اے کے ڈی جی محمد نعیم نے چینی جشن بہاراں کی خوشیاں منانے والوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا شروع ہونے والا سال پاکستان اور چین کے عوام کے لئے امن ، خوشحالی اور خوشیوں کا سال ہو گا ۔پاکستان میں چینی ثقافتی مرکز، وزارت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ، پی این سی ا ے اور دیگر پاکستانی اداروں کے ہمراہ ملک کے مختلف کے شہروں میں ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔اس حوالے سے چین کی جانب سے بچوں کے لئے لاہور ، اسلام آباد میں خصوصی شوز بھی پیش کئے جائیں گے ۔تقریبات میں ایک ہفتہ چینی فلموں ، پاک چائنہ میوزک بینڈ، ورائٹی شوز ، لالٹین کے سال کو منانے کے لئے نمائش اور شاہراہ ریشم کی سجاوٹ کے حوالے سے مختص کیا گیا ہے ۔12حصوں پر مشتمل ڈاکومنٹری’’دی فار بی ڈن سٹی‘‘ اور پی ٹی وی پر ایک چائنیز کوکنگ شو فروری کے پہلے ہفتے میں نشر کیا جائیگا۔ پریس بریفنگ کے دورا ن چینی عوام کی جانب سے نئے سال کے جشن کے حوالے سے مختلف تقریبات پر مشتمل ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی۔اس حوالے سے پہلی چینی ثقافتی تقریب کا اہتمام منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.