اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے وبال جال بن چکا ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
جنرل راحیل شریف نے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع سے انکار کرکے خود کو ایک سچا پیشہ ور فوجی ثابت کیا ہے‘صاحبزاد حامدرضا
منگل 26 جنوری 2016 21:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ضرب عضب حکومت نہیں فوج کا کارنامہ ہے،اورنج ٹرین منصوبہ عوام کیلئے وبال جال بن چکا ہے،حکومتی نااہلی کی وجہ سے گیس بحران سنگین ہو گیا ہے،جنرل راحیل شریف نے اپنے عہدے کی مدت میں توسیع سے انکار کرکے خود کو ایک سچا پیشہ ور فوجی ثابت کیا ہے، قوم کی نظر میں جنر ل راحیل شریف کا مقام اور بڑھ گیا ہے۔
ن خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا سے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکر ٹری انفارمیشن مولانا محمد اکبر نقشبندی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ مو لانا عبد العزیز ریاست کا کھلی باغی ہے اور اس کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے ریاست کی کمزوری ظاہر ہورہی ہے۔(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے۔ پاک سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کا نوٹس نہ لینا امریکہ کی منافقت کا ثبوت ہے۔
حکومت سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجے۔ جنرل راحیل شریف کی خدمات مثالی اور قابل تقلید ہیں۔ آرمی چیف کا توسیع نہ لینے کے اعلان کی سب سے زیادہ خوشی کرپٹ افراد کو ہو ئی ہے۔ ا صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب میں اربو ں روپے نمائشی منصوبوں پر جھونکے جارہے ہیں۔ اورنج ٹرین منصوبہ پر خرچ ہونے والے دو سو ارب روپے سے پنجاب میں اڑھائی ہزار سکول اور پانچ سو سکول قائم کئے جاسکتے ہیں۔ پنجاب میں زمینوں پر قبضے کے ہر کیس میں حکمران جماعت کا کوئی عہدیدار ملوث ہوتا ہے۔ شہباز شریف کیے چھ ماہ میں بجلی بحران ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے۔ پولیس کو وی آئی پی سیکیورٹی سے ہٹاکر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر لگایا جائے۔ جنر ل راحیل شریف نے عوامی پسندیدگی میں مزید اضافہ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.