آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ کچھ مفاد پرست عناصر نے اچھالا،خواجہ آصف
میرے خلاف رولنگ سے کسی کو خوش ہوئی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ راحیل شریف کو جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 26 جنوری 2016 22:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ کچھ مفاد پرست عناصر نے اچھالا ، وزیراعظم ہاؤس میں ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی گئی تھی اور معاملے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، چیئرمین سینٹ نے جس دن رولنگ دی اس دن بھی سینٹ میں موجود تھا میرے خلاف رولنگ سے کسی کو خوش ہوئی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ راحیل شریف کو جاتا ہے ۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کی خبریں کچھ عرصہ سے میڈیا پر چل رہی تھیں اس معاملے کو غیر ضروری طور پر اچھالا گیا راحیل شریف کی توسیع کی کوئی فائل وزیراعظم ہاؤس نہیں بھیجی اور نہ ہی کسی بھی سطح پر یہ معاملہ زیر غور تھا راحیل شریف نے خود ہی بیان دے کر اس کنٹرورسی کو ختم کیا انہوں نے کہا کہ راحیل شریف نے دہشتگردی کے خاتمے پر فوکس کیا دہشتگردی کیخلاف جنگ سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنرل پرویز مشرف نے ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دھکیلا تھا آج دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری کامیابیوں کو تسلیم کررہی ہے آج کراچی میں امن ہے فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.