کراچی پولیس کا آپریشن :مختلف کاروائیوں کے دوران 2دہشت گردوں سمیت16افراد گرفتار
عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2016 11:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گردوں اور کالعدم جماعت کے کارندے سمیت 16 ملزم گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
(جاری ہے)
لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتارکرلیا ، پکڑے جانے والے ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار ، شیراز کامریڈ گروپ سے ہے ، گرفتار ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ، رینجرز نے رام سوامی سے 6 افراد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔
ادھر پریڈی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو پکڑ لیا گیا۔ دونوں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نعمت اور شمروز بینک ڈکیتی ، بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔ ملزم کالعدم جماعت کے لیے سہولت کار کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ ملیر الفلاح اور شاہ فیصل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.