سوناکشی فلم”چمیلی کی شادی“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی
بدھ 27 جنوری 2016 12:11
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا ماضی کی سپر ہٹ فلم”چمیلی کی شادی“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ کی کامیڈی فلم”چمیلی کی شادی“ 1986 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں دونوں اداکاروں کی جوڑی کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی جب کہ فلم میں اداکارہ امرتا سنگھ کا کردارآج بھی لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہے تاہم اب فلم ”چمیلی کی شادی“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کاروں رادھیکا راوٴ اور ونے سپرو نے ماضی کی سپر ہٹ فلم”چمیلی کی شادی“ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم میں امرتا سنگھ کا کردار اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی اور فلم میں انیل کپور کے کردار کے لیے ابھی تک کسی اداکار کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان چند روز میں کیاجائے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.