ٹیوٹا پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت سال2018 تک 5 لاکھ 41ہزار نوجوانوں کو قابل روزگار ٹریڈز میں ہنر مند بنائیگی‘ عرفان قیصر شیخ
بدھ 27 جنوری 2016 16:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا )پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت سال2018 تک 5 لاکھ 41ہزار نوجوانوں کو قابل روزگار ٹریڈز میں ہنر مند بنائے گی،ٹیوٹا نے گزشتہ سال صوبہ بھر کے دو لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ میں داخلے کا ہدف حاصل کر لیا ہے ، ٹیوٹا رواں سال کے دوران مزیدڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائے گی، ان تمام تر اقدامات کا مقصد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق بیروزگار نوجوانوں کو قابل روزگار ٹریدز میں ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں قابل روزگارشارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے افسران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، مصطفی کمال پاشا ،سرفراز انوار اور دیگر افسران موجود تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی شاندار کامیابی کے بعد قابل روزگار شارٹ کورسز کے تیسرے مرحلے کا آغاز 8 فروری سے کیا جا رہا ہے جس میں صوبہ پنجاب کے20ہزار بیروزگار نوجوانوں کو مفت ٹریننگ دی جائے گی ۔
پہلے اور دوسرے مرحلے کے شارٹ کورسز میں 36ہزار نوجوانوں کو پہلے ہی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ تیسرے مرحلے میں مفت داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں نوجوان 46شارٹ کورسز میں تربیت حاصل کرینگے جس میں لڑکوں کیلئے 30، لڑکیوں کیلئے 6 جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے 10کورسز متعارف کروائے گئے ہیں۔ چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انکو یقینی روزگار کی فراہمی ٹیوٹا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔زیر تربیت افراد کو سفری اخراجات پورا کرنے کیلئے دوران ٹریننگ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اورتربیت کے متعلقہ میٹریل بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔زیر تربیت ہنرمندوں کی فنی بورڈ میں رجسٹریشن فیس کے اخراجات بھی ٹیوٹا خودبرداشت کرتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیروزگاروں کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ ہنر مند بن کے روزگار آسانی سے حاصل کرنے کے بعد اپنے خاندان کی معاشی کفالت کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.