پریانکا چوپڑا نے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
بدھ 27 جنوری 2016 16:38
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شادی کی خواہش کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت سے سارے بچے چاہتی ہوں ‘ دولت کی وجہ سے کسی سے شادی نہیں کرونگی ‘میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو ہیروں کی وجہ سے نہیں آئیگا ۔ایک انٹرویو میں پریانکا نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے بچے چاہتی ہوں، بہت سارے بچے اور یہی وجہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے کہاکہ میری زندگی میں کوئی شخص صرف اْس وقت آئے گا جب مجھے محبت ہوگی اور وہ واحد وجہ جس کی وجہ سے مجھے کسی شخص کی ضرورت ہوگی وہ بچے ہیں۔پریانکا نے واضح کیا کہ وہ دولت کی وجہ سے کسی شادی نہیں کریں گی انہوں نے کہاکہ گر میری زندگی میں کوئی شخص آیا تو وہ ڈائمنڈز (ہیروں) کی وجہ سے نہیں آئے گا، کیوں کہ اپنے لیے ہیرے میں خود بھی خرید سکتی ہوں انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے رشتے یا تعلق کے حوالے سے خاموش کیوں رہتی ہیں پریانکا نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے رشتوں کی حفاظت کی ہے، میں بری نظر پریقین رکھتی ہوں اور اگر کوئی چیز آپ کے لیے اہم ہے تو اسے اپنے دل کے قریب رکھنا چاہیے ‘پریانکا کی کامیابی کی کہانی سال 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے سے شروع ہوئی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ کی کئی بے مثال فلموں میں کام کیا جن میں فیشن ‘اعتراض ‘میری کو ‘’برفی اور ’باجی راوٴ مستانی‘ شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.