سپریم کورٹ نے فائرنگ کرکے 5افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
ناقص تفتیش پر تفتیشی افسر کو معطل,ایس پی انویسٹی گیشن نارووال فہمیدہ یاسمین اور ڈی پی او حشمت کمال کے خلاف انکوائری کا حکم
جمعرات 28 جنوری 2016 21:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فائرنگ کرکے 5افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہمقدمے کی ناقص تفتیش کرنے پر تفتیشی افسر کو معطل کرنے اور ایس پی انویسٹی گیشن نارووال فہمیدہ یاسمین اور ڈی پی او حشمت کمال کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ھانی مسلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ملزم بلال کی درخواست ضمانت سماعت کی ملزم کے خلاف تھانہ سٹی نارووال میں فائرنگ کرکے مقصود سمیت 5افراد کو زخمی کا الزام میں مقدمہ درج تھا ۔
عدالتی حکم پر آر پی او گجرنوالہ رائے طاہر ، ایس پی انویسٹی گیشن نارووال فہمیدہ یاسمین اور ڈی پی او حشمت کمال اور تفتیشی عبدالمجید پیش ہوئے عدالت نے مقدمے کی ناقص تفتیش کرنے پر سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث بااثر ملزمان باآسانی سزاؤں سے بچ جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
پولیس افسران کا فرض ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کی کارکردگی پرنظر رکھیں ورنہ معاشرے میں انتشار پھیل جائے گا ۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے تفتیشی افسر عبدالمجید کو فوری معطل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی پی او گجرنوالہ کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.