آزاد کشمیر کی حکومت کو جتنے فنڈز مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے دیئے اتنے فنڈز سابق حکومت نے بھی نہیں دیئے، آزاد کشمیر کونسل کے ذمہ 2013-14ء میں آزاد کشمیر حکومت کا حصہ 7241.366 ملین روپے بنتا تھا جو ادا کر دیا گیا
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 28 جنوری 2016 22:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو جتنے فنڈز مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکوت نے دیئے اتنے فنڈز سابق حکومت نے بھی نہیں دیئے، آزاد کشمیر کونسل کے ذمہ 2013-14ء میں گورنمنٹ آف آزاد کشمیر کا حصہ 7241.366 ملین روپے بنتا تھا جو ادا کر دیا گیا۔
2014-15ء میں گورنمنٹ آف آزاد کشمیر کا شیئر 8616.624 ملین روپے بنتا تھا جس میں سے 8305.380 ملین روپے ادا کر دیا گیا، بقایا 310 ملین ادا کیا جا رہا ہے، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء نے اپنے ہی وزیراعظم چوہدری مجید کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے درخواست دی لیکن وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری مجید کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں پانچ سال مکمل کرنے دیئے جائیں، آزاد کشمیر کی حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوارن کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے اور ہر ادارے میں جیالے بھرتی کئے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ الیکشن فوج اور عدلیہ کی نگرانی میں ہونگے اور دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو جتنے فنڈز مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے دیئے اتنے فنڈز اس سے قبل کبھی نہیں دیئے گئے، وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ کشمیریوں کے جذبات کی قدر کی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.