وزیر اعظم نواز شریف چوہدری نثار اور خورشید شاہ کے درمیان تلخی ختم کرا دیں گے
محمد زبیر چوہدری نثار کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے۔نجکاری کمیشن کے سربرا ہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 29 جنوری 2016 11:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھنے والی حالیہ تلخی کو ختم کرا دیں گے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات کرکے اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان حالیہ تلخی کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔
نجی ٹی وی پرنجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کھل کر دفاع کرنے سے گریز کرتے رہے۔ تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ اپنی وزارت کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور ان کا رکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہےمزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.