پاکستان اور افغانستان کو مل کر دشمن کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی : امر یکی جنرل
جمعہ 29 جنوری 2016 11:53
نیو یا رک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) افغانستان میں اتحادی افواج کے نامزد سربراہ لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے پاک فوج کے آپریشن کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ، پاکستان اور افغانستان کو ملکر مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
افغانستان میں اتحادی افواج کے نامزد سربراہ لیفٹننٹ جنرل جان نکلسن سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ، لیفٹیننٹ جنرل نکلسن نے سینیٹ کی مسلح افواج کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں اڈے بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
جان نکلسن کے مطابق پاکستانی فوج کے آپریشن کے بعد دہشت گرد افغانستان چلے گئے تاہم دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے افغان فورسز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا وہ پاکستانی اور افغان فورسز کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ وہ مل کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائی کریں۔ جان نکلسن نے داعش اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ امریکا کو دہشت گردی کے خلاف زیادہ جارحاجہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.