مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، سعدیہ سہیل رانا
اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی رہنماء کی کارکنوں سے گفتگو
جمعہ 29 جنوری 2016 18:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں پارٹیوں کا وطیرہ بن گیا ہے اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا حقائق قوم کے سامنے لانے میں بھرپور قردار ادا کر رہا ہے اربوں کے گھپلے چھپانے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایک عرصے سے دونوں جماعتوں کے مابین مک مکا کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
قوم کو حقائق بتانے کے لئے کسی خاص وقت کے تقرر کی ضرورت نہیں، وقت آن پہنچا ہے کہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دونوں جماعتوں میں پھر صلح ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا چلا آرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.