پیمرا نے سماء ٹی وی پر دس لاکھ روپے جرمانے کی توثیق کردی
خیبر نیوز چینل کو جرمانے کا معاملہ کونسل آف کمپلینٹس پشاور کو دوبارہ سننے کے لئے بھجوا دیا
جمعہ 29 جنوری 2016 20:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) پیمرا اتھارٹی نے سماء ٹی وی پر جرائم کی منظر کشی کے پروگرام "واردات" کے دوران انتہائی فحش ، قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی ٹیکسٹ میسج نشر کرنے پر دس لاکھ جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دیدی جبکہ خیبر نیوز چینل کو جرمانے کا معاملہ کونسل آف کمپلینٹس پشاور کو دوبارہ سننے کے لئے بھجوا دیا ۔
گزشتہ سال جولائی میں نشر کردہ پروگرام"واردات"کے دوران ایک انتہائی فحش میسج من و عن نشر کیا گیا تھاجو کہ نہ صرف پیمرا قوانین، سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطۂ اخلاق بلکہ ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی قدروں کے بھی صریحاً خلاف تھا۔ اس پروگرام کے نشر ہونے سے ناظرین اور عوام کے نہ صرف جذبات مجروح ہوئے تھے بلکہ پیمرا کو بھی سخت عوامی ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑاتھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.