عوام حکمرانوں کی ناا ہلیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،سازش کے تحت پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے
مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 29 جنوری 2016 21:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ بداعمال حکمران ،قتل و غارت گری ، دہشتگردی اور خوف و ہراس عذاب کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں،جنوبی ایشیاء میں پاکستانی عوام حکمرانوں کی نااہلیوں کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگت رہے ہیں اور سازش کے تحت پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام معیشت میں کوئی بھوکا رہ سکتا ہے نہ ملک مقروض ہو سکتا ہے مگر مغربی سرمایہ دارانہ معاشی نظام کے محافظ حکمرانوں نے امت مسلمہ کے ہر فرد کو قرضوں کے جال میں جکڑ دیا۔باصلاحیت افرادی قوت کرشماتی نعمتوں کے باوجود ملک بھوک اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔(جاری ہے)
تھرپارکر سمیت ملک کے کئی شہروں میں بھوک کی فصل اگ رہی ہے،روزانہ معصوم بچے علاج اور خوراک نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں،یہ سارے عذاب جو قوم پر مسلط ہیں اجتماعی بداعمالیوں کا نتیجہ ہیں،وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ جو حکمران حرص و حوص کا شکار ہو جائیں ،غریب سے اس کے بچوں کا نوالہ چھین لیں، بے گناہوں کا قتل عام کریں،وہاں ایسے عذاب آیا ہی کرتے ہیں،حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کو شہید کیا،90 لوگوں کو شدید زخمی کر کے عمر بھر کیلئے معذور بنادیااور پھر انصاف کے حق سے محروم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے والے بھی اﷲ کی عدالت میں جوابدہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حضور ؐ کا فرمان ہے جس معاشرے میں ظلم ہو اور یتیم کا حق مارا جائے اﷲ تعالیٰ اس معاشرے سے برکت اٹھالیتا ہے۔انہوں نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو ’’ضرب امن‘‘ کا آغاز کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کی گمراہی سے بچانے کی کوششیں عظیم جہاد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.