خورشید شاہ کے خلاف ثبوتوں کو عدالت اور اسمبلی میں لے کرجاونگا،اپوزیشن لیڈر نے بھائی کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے مختلف حوالوں سے رابطہ کیا، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 30 جنوری 2016 00:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وہ سید خورشید شاہ کے خلاف تمام ثبوتوں کو عدالت اور اسمبلی میں لے کر جائیں گے ، اپوزیشن لیڈر نے اپنے بھائی کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے میرے ساتھ مختلف لوگوں کے ذریعے رابطہ کیا ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ خورشید شاہ کے بھائی چھ سال سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین تھے جب ان کی مدت ملازمت ختم ہوئی تو خورشید شاہ یہ معاملہ میرے پاس لے کر آئے اور میرے ساتھ مختلف حوالوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں نے خورشید شاہ کو جواب دیا کہ آپ تمام کام میرٹ پر ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ خورشید شاہ کے خلاف ثبوتوں کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سید خورشید شاہ کے خلاف ثبوتوں کو عدالت اور اسمبلی میں بھی لے کر جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے کئی وزراتوں سے کام کروائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.