عزیر بلوچ کا تعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے رہا ،پیپلزپارٹی نے عزیر سے کبھی کوئی غلط کام نہیں کروایا، شاید ذوالفقار مرزا نے کرایا ہو، مرزا کو بھی عزیر بلوچ کے ساتھ شامل تفتیش کیا جائے ، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کا تعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے رہا ہے ، عزیر بلوچ کے ساتھ ساتھ ذوالفقار مرزا کو شامل تفتیش کیا جائے ، پیپلزپارٹی میں کسی نے عزیر بلوچ سے کوئی غلط کام نہیں کروایا ، شاید ذوالفقار مرزا نے ان سے کوئی غلط کام لیا ہو۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کے ساتھ ساتھ ذوالفقار مرزا کو بھی شامل تفتیش کیا جائے کیونکہ وہ اسے اپنا بھائی قرار دے رہے ہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انہوں نے عزیر بلوچ سے کوئی غلط کام بھی کروائے ہوں ان کے علاوہ پوری پیپلز پارٹی کسی نے بھی عزیر بلوچ سے کوئی غلط کام نہیں کروایا۔ سعید غنی نے کہا کہ عزیر بلوچ کا تعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے رہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار چپ نہیں ہوں گے تو ہر بات کا جواب دیں گے ۔ حکیم اﷲ محسود کے مرنے پر وزیر داخلہ کے چہرے پر غم تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی تھی ۔ وزیر داخلہ کو اب کھل کر مک مکا کی بات بتانی چاہیے انہیں قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.