وزارت داخلہ کا داخلی وخارجی راستوں پر تعینات پولیس ا ہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ
پولیس اہلکاروں کو رواں ہفتے کنونشن سینٹر میں خصوصی لیکچر کے ذریعے ذمہ داری کا احساس دلایاجائے گا ۔ ذرائع
اتوار 31 جنوری 2016 17:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) دہشت گرد ی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات پولیس ا ہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،سامان سے بھری گاڑیوں سے مبینہ رشوت لینے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک نہ کرنے کی شکایات پر اس بات کافیصلہ کیاگیاہے پولیس اہلکاروں کو رواں ہفتے کنونشن سینٹر میں خصوصی لیکچر کے ذریعے ذمہ داری کا احساس دلایاجائے گا ۔
آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیاہے کہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو لیکچر کے ذریعے خصوصی تربیت اور احساس ذمہ داری دلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ایک روز لیکچر کے ذریعے دہشت گردحملوں سے بچنے ،مشکوک افراد پر نظر رکھنے سمیت گرفتاری ،پبلک ٹرانسپورٹ کی چکنگ اور سامان سے بھری گاڑیوں ی سخت چکنگ کو ممکن بنایاجائے گا ۔
حسا س اداروں کی جانب سے وزات داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار سامان سے بھری گاڑیوں کو رشوت کے عوض بغیر چکنگ چھوڑدیتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کرناگواراہ نہیں کیاجاتاہے حالیہ خطرات کے پیش نظر ایسی غلطی کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.