حکومت ضد چھوڑ کر پی آئی اے ملازمین کے مطالبے تسلیم کر ے ، آصف زرداری
منگل 2 فروری 2016 16:46
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین پرتشدد اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت ضد چھوڑ کر ملازمین کے مطالبے تسلیم کر کے واقعہ کی تحقیقات کروائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین پر احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والو ں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ضد چھوڑ کر ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرے ۔
آصف علی زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین پر ہونے والے تشدد اور فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں ۔ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹیرینز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اچھے انداز میں پیش کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.