اور ینج ٹرین منصو بہ عوا م کی بھلا ئی کا منصو بہ نہیں بلکہ لاہور کی تبا ہی کا منصو بہ ہے،شہباز شریف نے بھا ری کمیشن کے لیے ایک اسلحہ بنا نے وا لی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گی،150ارب رو پے اگر تعلیم اور صحت پر خرچ کیے جا تے تو عوا م کو فا ئدہ ہو تا، عزیر بلوچ سے انکوا ئری ہو رہی ہے جب اس کا مقد مہ عدا لت میں جا ئے گا تو پھر پا رٹی اپنا لا ئحہ عمل بنا ئے گی
سا بق اپوزیشن لیڈر پنجاب را جہ ریا ض کی میڈیا سے گفتگو
منگل 2 فروری 2016 21:14
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) سا بق اپو زیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی را جہ ریاض نے کہا ہے کہ اور ینج ٹرین منصو بہ عوا م کی بھلا ئی کا منصو بہ نہیں بلکہ لاہور کی تبا ہی کا منصو بہ ہے شہباز شریف نے اپنے بھا ری کمیشن کے لیے ایک اسلحہ بنا نے وا لی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا150ارب رو پے اگر تعلیم اور صحت پر خرچ کیے جا تے تو عوا م کو فا ئدہ ہو تا آنے وا لی حکو میتں اتنی سبسڈی نہیں دے سکیں گی اور یہ منصو بہ مکمل طو رپر بند ہو جا ئے گا وہ گزشتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بلا ول بھٹوزرداری ما رچ کے وسط میں فیصل آباد آئیں گے پار ٹی چیئر مین یہا ں دو دن قیام کر یں چاروں اضلاع کے الگ الگ کنونشن ہو نگے انہوں نے مختلف اخبارات میں چھپنے والی من گھڑت خبروں کی تر دید کر تے ہو ئے کہا کہ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا جیا لہ ہو ں پیپلز پار ٹی چھوڑ نے کا سو چ بھی نہیں سکتا روٹھے ہو ئے جیا لوں کو جلد منا کر وا پس لا ئیں گے انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ سے انکوا ئری ہو رہی ہے جب اس کا مقد مہ عدا لت میں جا ئے گا تو پھر پا رٹی اپنا لا ئحہ عمل بنا ئے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی آج بھی ملک کی بڑی جما عت ہر دور میں ہما رے خلاف انتقا می کار وا ئی پیپلز پا رٹی ملک کی وا حد جما عت جس نے جمہو ریت کی خا طر ذو الفقار علی بھٹو، اور محتر مہ بھٹو شہید جیسی عظیم شخصیات کی قر با نیاں دی ۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.