کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے اور پتہ لگانا چاہیئے کہ ایسے کونسے عناصر ہیں جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ، پی آئی اے روزانہ 10سے 12ارب روپے کا خسارہ کر رہی ہے ، پی آئی اے کے تمام اثاثے بیچ دیئے جائیں پھر بھی یہ ادارہ 80ارب روپے کا مقروض ہوگا، پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے کبھی وہ نجکاری کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 00:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیئے اور پتہ لگانا چاہیئے کہ ایسے کونسے عناصر ہیں جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ پی آئی اے روزانہ 10سے 12ارب روپے کا خسارہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے کبھی وہ نجکاری کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری ، اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پارلیمنٹ کی سطح پر کمیٹی ہونی چاہیئں۔ آج کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیئے اور پتہ لگانا چاہیئے کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جو حالات مزید خراب کرنا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے روزانہ 10سے 12ارب روپے خسارہ کر رہی ہے خدارا بڑے بڑے اداروں کو حکومت کے چنگل سے نکالیں اور انکی نجکاری کریں تا کہ خسارے سے بچا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام اثاثے بیچ دیئے جائیں پھر بھی یہ ادارہ 80ارب روپے کا مقروض ہوگا۔ سمجھ نہیں آتا کہ پی آئی اے کی پالیسی کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے کبھی وہ نجکاری کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.