سپریم کورٹ ، پی ایس او آئل ٹینکرزسمگلنگ کیس کی سماعت، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم حاضری پرسخت برہمی کااظہار
آئندہ سماعت پر نوٹس کے باوجود ڈی جی نیب خود نہ آئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
بدھ 3 فروری 2016 18:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے پی ایس او آئل ٹینکرزسمگلنگ کیس میں ڈی جی نیب، ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹم اور کلیکٹر کسٹم کو نوٹسز جاری کرکے طلب کر لیا۔ جسٹس ثاقب نثارپراسکیوٹرجنرل نیب کی عدم حاضری پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں نوٹس جاری کرنے کے باوجود آج نیب کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا،آئندہ سماعت پر نوٹس کے باوجود ڈی جی نیب خود نہ آئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پی ایس او نے خود تسلیم کیا کہ 18 آئل ٹینکرز طورخم بارڑر کراس کر گئے،کیا یہ ٹینکرز ہوا میں اڑ کر افغانستان گئے، آئل ٹینکرز کے مالکان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔
انھوں نے یہ ریماکس بدھ کے روزدیے ہیں قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی نے نے پی ایس او آئل ٹیکرز سمگلنگ کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے)
عدالت نے نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر بر ہمی کا اظہار کیا ،جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ نوٹس جاری کرنے کے باوجود آج نیب کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا،آیندہ سماعت پر نوٹس کے باوجود ڈی جی نیب خود نہ آئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،پی ایس او نے خود تسلیم کیا کہ 18 آئل ٹینکرز طورخم بارڑر کراس کر گئے،کیا آئل ٹینکرز ہوا میں اڑ کر گئے تھے ،کسی نے آئل ٹینکرز کے مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کی اور نہ ہی معاملہ کو بھجوایا گیا،18 آئل ٹینکرز سمگل ہوئے جعلی دستاویزات بنی آخر کسی کو تو جواب دینا ہوگا،اس سمگلنگ سے ریاستی ادارے کو نقصان پہنچا۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹم اور کلیکٹر کسٹم کو طلب کیاہے ۔(اخترصدیقیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.