عمران خان کی 6فروری کی کال ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ،عوام حکومت سے تنگ آ چکے ‘عبدالعلیم خان
سارا ملک افرا تفری کی زد میں ہے ، حکمرانوں نے سبز باغ دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ‘کارکنوں سے گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 20:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے پاؤں پر خود ہی کلہاڑا چلانے کا ارادہ کر رکھا ہے ،پی ٹی آئی کے خلاف پراپیگنڈہ بے نقاب ہو چکا اور ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکومت کسی طور بھی اپنی مدت پوری نہیں کرے گی عوام تنگ آ چکے ہیں اور عمران خان کی 6فروری کی کال ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ،سارا ملک افراتفری کی زد میں ہے موجودہ حکمرانوں نے سبز باغ دکھانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا عام انتخابات میں چند مہینوں میں مسائل حل کرنے کے بڑے بڑے دعوے کھوکھلے ثابت ہو ئے ہیں ۔
عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور ماضی کی طرح بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بوگس سروے موجودہ حکمرانوں کی جعلی مقبولیت قائم نہیں کر سکتے عوام کو عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے اور انشا ء اﷲ وہ ہی ملک و قوم کو مشکلات سے نکالیں گے ۔
دریں اثناء تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کا عبدالعلیم خان سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،پارٹی ممبر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے مختلف امورزیر بحث آئے ،ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور میاں اسلم اقبال،جمشید اقبال چیمہ ،منشاء سندھو، مہر واجد عظیم ،حافظ فرحت عباس ، اعجاز ڈیال ،میاں جاوید علی،میاں افتخار ،آجاسم شریف ،حاجی امداد حسین اور عبدالکریم کلواڑنے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے نقط نظر سے آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.