پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانیوالے مسودہ قانون کے تحت غیر محفوظ خوراک ،حفظان صحت کے منافی ، غیر صحتمند ماحول ،لائسنس کے بغیر غذا کی تیاری کرنے والوں کیلئے سزاؤں اور جرمانوں میں کئی گنا اضافہ
غیر محفوظ خوراک کے سبب کسی بھی فرد کی ہلاکت پر عمر قید اور کم از کم دس سال قید ،تیس لاکھ اور کم از کم بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا
بدھ 3 فروری 2016 20:53
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانے والے مسودہ قانون ( ترمیم ) خالص خوراک پنجاب 2015ء کے تحت غیر محفوظ خوراک تیار ،فروخت اور ذخیرہ کرنے ،حفظان صحت کے منافی اور غیر صحتمند ماحول اورلائسنس کے بغیر غذا کی تیاری کرنے والوں کیلئے سزاؤں اور جرمانوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ،غیر محفوظ خوراک کے سبب کسی بھی فرد کی ہلاکت پر سزا زیادہ سے زیادہ عمر قید اور کم از کم دس سال تک جبکہ جرمانہ زیادہ سے زیادہ تیس لاکھ اور کم از کم بیس لاکھ روپے تک ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانے والے مسودہ قانون ( ترمیم ) خالص خوراک پنجاب 2015ء کی دستاویزات کے مطابق ایسا شخص جو غیر محفوظ یا مضر صحت خوراک فروخت کیلئے تیار کرتا ہے ، ذخیرہ کرتا ہے ، فروخت کرتا ہے ، تقسیم کرتا ہے ، درآمد کرتا ہے یا برآمد کرتا ہے اور جب ایسی غیر محفوظ خوراک کسی شخص کونقصان نہ پہنچائے تو اسکی سزا زیادہ سے زیادہ چھ ماہ اور کم از کم ایک ماہ تک ہو گی اور جرمانہ زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے تک لیکن کم از کم ایک لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.