کوئٹہ کسٹم کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 3 فروری 2016 22:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) کوئٹہ کسٹم نے ایران اور افغانستان سے سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ، کوئٹہ کے قریب تین ٹرکوں سے کروڑوں رروپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم پریونٹیو محبت خان مندوخیل کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ایک خالی مکان سے 2 ٹرک قبضے میں لیکر 700 غیر ملکی ٹائرزاور900 کاٹن لوہا ، کمبل اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا ، دوسری کارروائی میں کولپور کے قریب کنٹینر کو قبضے میں لیکر 200 پارسل زیرہ ،20 کاٹن الائچی ،سی این جی سلنڈرز اور خشک میوجات برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سامان ایران اور افغانستان سے اندرون ملک سگل کیا جارہا تھا جس کی مالیت کروڑں روپے ہے کارروائی کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں آئی۔

متعلقہ عنوان :