آسٹریاکا پچاس ہزار تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کااعلان
جمعرات 4 فروری 2016 12:54
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء)آسٹریا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین برسوں کے دوران پچاس ہزار غیر ملکی پناہ گزینوں کو آسٹریا سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ آسٹرین حکومت کے اس منصوبے کا بظاہر مقصد اپنے ملک میں تارکین وطن کی آمد کو روکنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹرین حکومت کے اس منصوبے میں رضاکارانہ طور پر آسٹریا سے جانے کے والے پناہ گزینوں کے لیے مالی مراعات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آسٹریا مزید ملکوں کو ’محفوظ ممالک‘ کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ محفوظ قرار دیے جانے والے ممالک کے شہریوں کو آسٹریا میں پناہ ملنے کے امکانات نہایت کم ہو جائیں گے۔ویانا حکومت نے جنوری کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ آسٹریا آنے والے تارکین وطن کی تعداد کو محدود کر کے 37 ہزار پانچ سو تک لے آیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.