پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال عمرہ کے لیے گئے ہزاروں زائرین جدہ میں پھنس گئے
زائرین کی واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن سے معاہدہ طے پاگیا ہے :ترجمان پی آئی اے
ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 17:57
کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) پی آئی اے ملازمین کی جانب سے احتجاج اور فلائٹ آپریشن بندکرنے سے عمرہ کے لیے گئے ہزاروں زائرین جدہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں تاہم پی آئی اے ترجمان کے مطابق جدہ میں پھنسے عمرہ زائرین کے لیے 4 بوئنگ جہازوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
جدہ میں پھنسے 2 ہزار سے زائد عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے کی جانب سے 4 بوئنگ 747 جہازوں کا انتظام کیا گیا ہے، قومی ائر لائین کے ترجمان کے مطابق زائرین کی واپسی کے لیے سعودی ائرلائن سے معاہدہ طے پاگیا ہے، اورتوقع ہے کہ یہ چاروں جہاز 5 فروری سے زائرین کو جدہ سے کراچی اور اسلام آباد لانا شروع کردینگے۔
قومی ائرلائن کے ترجمان کے مطابق، جدہ سے انہی مسافروں کو سعودی ائر لائن کے ذریعے لایا جائیگا جن کے پاس پی آئی اے کے کنفرم ٹکٹس موجود ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق، پی آئی اے ملازمین کی جانب سے احتجاج کے باعث متاثر ہونے والی بین الاقوامی پروازوں کے لیے بھی دیگر بین الاقوامی ائرلائینز سے بات چیت جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.