مردم شماری کو بلوچ قومیت اور افغان مہاجرین کے مسائل کے بہانے پر موخر نہیں کیا جا سکتا، تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے، ریاست اپنے عزم کو فوری پورا کرے
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی یوتھ پارلیمنٹ کے 82 رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 4 فروری 2016 18:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صاف شفاف مردم شماری کرانے میں تاخیر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عزم کو فوری طور پر پوری کرے۔ وہ جمعرات کو یہاں پار لیمنٹ ہاؤس میں پاکستان انسٹیٹیو ٹ برائے لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپرنسی (پِلڈاٹ) کے تحت کام کرنے والے یوتھ پارلیمنٹ کے 82ممبران سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آبادی اور بلوچ قومیت کو اقلیت بنانے بارے تحفظات سے متعلق مسائل مردم شماری کو مزید موخر نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان مہاجرین کی بہت مہمان نوازی کی ہے پر اب ہمیں اپنا قومی مفاد بھی دیکھنا ہو گا۔(جاری ہے)
میاں رضا ربانی نے کہا کہ افغان مہاجرین نے نا صرف ہمارے معاشرے اور معیشت کو اثر انداز کیا ہے بلکہ کہیں تو قومی شناختی کارڈز حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئی ہے، چیر مین سینٹ نے کہا کہ مردم شماری سے پہلے اصلی اور جعلی شناختی کارڈز میں تفریق کرنے کا طریقہ کار موجود ہونا چاہئے۔
میا ں رضا ربانی نے تجویز دی کہ مردم شماری کے نتیجے میں بلوچ لوگوں کے اقلیت بن جانے کے خدشات کو خاص احتیاط سے دیکھا جانا چاہئے اور ووٹنگ جائے پیدائش کی بنیاد پر ہی ہونی چاہئے۔ میاں رضا ربانی نے یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران کو بتایا کہ وہ سپیکر نیشنل اسمبلی اور وزیرِ خزانہ کو پہلے سے ہی خط لکھ چکے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ایوانوں کو ایک جیسی طاقت دی جائے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سینٹ کو نمائندگی بھی ہونی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.