اداکارہ ماورا حسین ویزے کی پریشانیوں میں الجھ گئی
ہفتہ 6 فروری 2016 12:20
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے دن ہی ویزے کی پریشانیوں میں الجھ گئیں جس کے باعث انہیں فلم کی تشہیری مہم کی بجائے واپس پاکستان کی راہ لینا پڑگئی۔
(جاری ہے)
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیرکا آغازریلیزہونے والی فلم”صنم تیری قسم“ سے کردیا ہے اورفلم کی ریلیزکے دن ہی پاکستانی اداکارہ کو ویزا مسائل کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ اداکارہ کو فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینا تھا تاہم ویزے کی میعاد ختم ہونے پر انہیں واپس پاکستان کی راہ لینی ہوگی جس کے باعث فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار ہارش وردھان اکیلے ہی فلم کی تشہیرکرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی فلم کی کامیابی کے لئے پرامید ہوں اورطویل عرصے سے پاکستانی ٹی وی ڈراموں سے دورہوں اسی لیے چھوٹی اسکرین پر کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔واضح رہے کہ ماوراحسین کی بالی ووڈ فلم”صنم تیری قسم“ ریلیز کردی گئی ہے جس میں ان کے مدمقابل اداکار ہارش وردھان نے مرکزی کردارادا کیا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.