اسلام فوبیا کو پچھاڑنے کے لیے حجاب پہنی باربی ڈول متعارف
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 13:50
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): اسلام فوبیا کو شکست دینے کے لیے ایک نئی باربی ڈول متعارف کروا دی گئی ہے۔ لیکن اس باربی ڈول کی خصوصیت اس کے لمبے اور بلونڈ بال نہیں بلکہ حجاب ہے۔ جی ہاں! اسلام کا صحیح تصور پیش کرنے اور حالیہ کچھ عرصے سے پھیلے اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے حجاب اوڑھی ہوئی باربی ڈولز متعارف کروا دی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ حنیفہ آدم نے حجاب اوڑھے ہوئے اپنی باربی ڈول کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی۔
حنیفہ کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے وہ اسلام کا صحیح تصور دنیا کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمان بچیوں کو بھی اس جانب ترغیب دینا چاہتی ہیں۔ حنیفہ کا کہنا ہے کہ اپنی ہی جیسی حجاب اوڑھے اور اپنے ہی جیسے کپڑے پہنے گڑیا رکھنے کی خوشی ہی اور ہوتی ہے جو آپ ہی کے مذہبی تصورات کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی حنیفہ کے اس نظریے کو خوب سراہا گیا جبکہ باربی کی جگہ حجاربی کو بھی خاصا پسند کیا جانے لگا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.