پاکستان افغان مفاہتی عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے‘ مذاکرات کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز
میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 14:32
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہتی عمل کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں افغانستان میں امن کے قیام اور اعتماد سازی کے لیے افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے چار ملکی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔(جاری ہے)
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور کے مطابق اجلاس طالبان کے ساتھ بات چیت پر زور دے گا اور مذاکرا ت کی کامیابی کے لیے پر تشدد کارروائیو ں کو روکنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں پر تشدد واقعات کا خاتمہ ہو گا۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کے لیے روڈ میپ بنانے کی تجویز چین نے دی تھی۔اس سے قبل اس گروپ کا پہلا اجلاس اسلام آباد ہی میں ہوا تھا جبکہ دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.