کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، اعجاز ہاشمی
اتوار 7 فروری 2016 14:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر خود کش حملے کو دشمن کی بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کے شکار دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی اور بلوچستان میں بہتر ہوتا ہوا امن بھی ملک دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے۔
اسی لئے دہشت گردی کے واقعات کروائے جارہے ہیں۔جے یو پی بلوچستان کے صدرمولانا عبدالمجیدجتک سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ملک دشمن شرپسند وں کے سوائے تمام بلوچ عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔ جنہوں نے ملکی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرکے دہشت گرد قوم کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ ناکام رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا ملک اور قو م کا مفاد مقدم رکھ کر حکومت اور عسکری اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ قوم کی ترقی دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام ہی میں ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کے سوگوارخاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں قربانیوں کا دور آتا رہتا ہے۔ لیکن جو سپوت پاکستان کی مقدس سرزمین کے تحفظ کے لئے قربان ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.