پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 16:10

پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈاور کراچی کنگز کے میچ میں ٹاس ہو گیا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ اُسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں بابر اعظم زخمی ہو گئے ہیں ان کی جگہ خالد لطیف کو شامل کیا گیا ہے اور محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔