کرپٹ لوگ کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے، 2018ء کاسال کرپشن اور وڈیرہ نظام سے نجات اور بغاوت کا سال ہوگا،پاکستان میں سیاست الفاظ کی حد تک ہے، سرمایہ کی بنیاد پر ستر سالوں سے مخصوص طبقے نے سیاست ، جمہوریت اور تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے،جماعت اسلامی مارچ میں پورے ملک میں کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف مہم چلائے گی، سیاسی بنیادوں پر اداروں کے سربراہ لگائے جاتے ہیں بعد میں انہی کے ذریعے اداروں کو تباہ کرنے کے بعد دوبارہ اپنے اہل و عیال کو ادارے فروخت کردئیے جاتے ہیں، ادارے فروخت کرنا مسائل کا حل نہیں ، اداروں میں دیانت دار افراد کو لگایا جانا چاہئے ، کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جائے،،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع سے خطاب
اتوار 7 فروری 2016 19:25
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے، 2018ء کاسال کرپشن اور وڈیرہ نظام سے نجات اور بغاوت کا سال ہوگا،پاکستان میں سیاست الفاظ کی حد تک ہے، سرمایہ کی بنیاد پر ستر سالوں سے مخصوص طبقے نے سیاست ، جمہوریت اور تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار اامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اٹک میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا․انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مارچ کے مہینے میں پورے ملک میں کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف مہم چلائے گی، سیاسی بنیادوں پر اداروں کے سربراہ لگائے جاتے ہیں اور بعد میں انہی کے ذریعے اداروں کو تباہ کرنے کے بعد دوبارہ اپنے اہل و عیال کو ادارے فروخت کردئیے جاتے ہیں، ادارے فروخت کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ اداروں میں دیانت دار افراد کو لگایا جانا چاہئے اور کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جانے چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ یہاں الیکشن ایک سلیکشن ہے اور سیاست ایک تجارت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.