نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش مکمل کر کے ریفرنس تیار کرلیا
پیر 8 فروری 2016 14:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش مکمل کر کے ریفرنس تیار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف ریفرنس تیار کر کے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے ۔
(جاری ہے)
ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر 5 الزامات لگائے گئے ہیں اور کہا گیا کہ انہوں نے حکومتی پالیسی کے برعکس کھاد کے کارخانوں کو کم گیس فراہم کی، جبکہ انہوں نے 2008 سے 2013 کے دوران اپنی وزارت کو استعمال کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے۔
ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے وزارت پٹرولیم میں غیر قانونی بھرتیاں کیں ‘ ان پر سوئی گیس کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے کا بھی الزام ہے۔ نیب کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 10 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.