عمران فاروق قتل کیس ٗانسداد دہشت گردی کی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کر دی
عدالت نے ملزم معظم علی اور محسن کی ورثاء سے ملاقات ٗ جیل میں اپر کلاس میں منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پیر 8 فروری 2016 18:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم، محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کرتے ہوئے دونوں ملزمان اور معظم علی کے کیسز کی سماعت ایک ہی دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ٗ ایف آئی اے کے عبوری چالان کے مطابق محمد انور نے قتل کی منصوبہ بندی اور رقم فراہم کی ٗ کاشف کامران اور محسن علی کو مرکزی ملزم قرار دے دیا گیا۔
پیر کو عمران فاروق قتل کیس کا عبوری چالان اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباسی زیدی کو پیش کردیا گیا۔ عبوری چالان میں محسن علی اور کاشف کامران کومرکزی ملزم قراردے دیاگیاہے ٗمتحدہ رہنماء محمد انورپر الزام عائد کیا گیاکہ انہوں نے قتل کی منصوبہ بندی کے ساتھ رقوم فراہم کیں۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کے چالان میں بتایا گیا کہ الطاف حسین ،عمران فاروق کواپنے لئے سیاسی خطرہ سمجھتے تھے۔
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان معظم ،خالد اور محسن عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں ٗمقدمے میں نامزد ملزمان الطاف حسین ،محمد انوراور افتخارحسین سے ایف آئی اے تفتیش کرے گی۔ چالان میں ملزمان کا عترافی بیان ٗ اب تک کی تفتیشی رپورٹ ٗ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور تین ٹریول ایجنٹس کے بیانات بھی شامل کئے گئے ۔عدالت نے عبوری چالان پر اعتراض عائد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ چالان مکمل کر کے جمع کرایا جائے ۔عدالت نے ملزم خالد شمیم اورمحسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزم خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے کیسز کی سماعت ایک ہی دن کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔عدالت نے ملزم معظم علی اور محسن کی ورثاء سے ملاقات اور جیل میں اپر کلاس میں منتقلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ محسن اور معظم کو ورثاء اور وکیل سے ملنے نہیں دیا جارہا، ملزمان سے ملاقات کی اجازت دینا ٹرائل کورٹ کا اختیار ہے جیل یا تفتیشی حکام کا نہیں۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.