آئی سی سی کو بتادیا کہ بھارت میںآ ئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں فیصلہ حکومت کرے گی ، پاکستان کے ٹی ٹونٹی میچز بھارت کی بجائے غیر جانبدار مقامات یو اے ای ،بنگلہ دیش یا سری لنکا میں ہوجائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے،چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی میڈیا سے گفتگو
پیر 8 فروری 2016 22:57
لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو بتادیا ہے کہ بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں پی سی بی نے آئی سی سی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت میں پاکستانی کرکٹرز کی سیکورٹی کو خدشات لاحق ہیں اور ہماری حکومت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ کرے گی ۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں کسی اور ملک کے نمائندے نے سیکورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کروانے کی تجویز دی تھی ۔(جاری ہے)
پاکستان کے ٹی ٹونٹی میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو یو اے ای ،بنگلہ دیش یا سری لنکا میں ہوجائیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے حکومت کی اجازت حاصل کرنے کے لئے درخواست کردی گئی تھی اور ہم حکومت کو جلد اجازت کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے تاہم انہیں یاددہانی کے لئے ضرور درخواست کریں گے ۔
چیئرمین پی سی بی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آئی سی سی میں بگ تھری کے خاتمہ کے لئے کام شروع ہوچکاہے ۔آئی سی سی کے چیئرمین ششناک منوہر نے خود ہی آئی سی سی کے اجلاس میں کہا تھا کہ آئی سی سی میں صرف تین ممالک کو خاص رتبہ نہیں ملنا چاہئے بلکہ تمام ممالک کو یکساں اہمیت ملنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے تمام ممالک کے بورڈزکے ڈائریکٹرز سے اپریل تک بگ تھری کے بارے میں تجاویز مانگ لی ہیں اوراس حوالے سے جون میں فیصلہ ہوگا ۔پی سی بی چاہتا ہے کہ آئی سی سی میں جمہوری عمل زیادہ سے زیادہ ہو۔آئی سی سی کا چیئرمین جون میں تبدیل ہوگا اور وہ کسی ملک کے کرکٹ بورڈ کا عہدیدار نہیں ہوگا ۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل کو ختم کرنے کے بارے میں جو فیصلہ ہوا تھا اس پر ایشین کرکٹ کونسل کے ممالک کے کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو نظر ثانی کرنے کا کہا ہے اور امید ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی حیثیت برقرار رہے گی ۔شہر یار خان نے کہاکہ بہت زیادہ ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ ہونے کی وجہ سے مختلف ممالک کی باہمی سیریز متاثر ہورہی ہے اور اس بارے میں بھی پی سی بی نے آئی سی سی کو غور کرنے کا کہا ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی سے پی سی بی بالکل مطمئن ہے اور اس کے انعقاد سے نہ صرف ہمارے کرکٹرز کو تجربہ مل رہا ہے بلکہ آئندہ سالوں میں پی سی بی کو مالی فائدہ بھی ہوگا ۔اس سال پانچ ریجنز کی ٹیمیں پی ایس ایل میں شرکت کررہی ہیں اور اگلے سال چھ ٹیمیں ہوجائیں گی اور ہماری کوشش ہوگی کہ ملک کے تمام ریجنز کو اس میں شامل کیا جائے تاکہ ان کو اسپانسر مل سکیں اور کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے ۔ شہر یار نے بتایا کہ تجربہ حاصل ہونے سے اگلے سال پی ایس ایل میں مزید بہتری لائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.