بی جے پی کی اترپردیش اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر بابری مسجد کے مسئلے کو پھرھوا دینے کی کوشش
منگل 9 فروری 2016 12:19
نئی دہلی ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) بھارت کی کئی ریاستوں خاص طور پر اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتاپارٹی اور اس کی ہمنوا جماعتوں نے بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیر کرنے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کے مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کلراج مشرا نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت ہوئی تو حکومت، پارلیمنٹ سے قانون پاس کراکے رام مندر کی تعمیر کا راستہ صاف کرے گی ۔
البتہ کلراج مشرا نے یہ بھی کہا کہ فی الحال یہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی حکومت اس سلسلے میں کوئی قدم اٹھائے گی ۔کلراج مشرا نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب سخت گیر ہندوتنظیم وشوا ہندو پریشد نے ابھی حال ہی میں مودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے جلد فیصلہ کرے ۔بھارت میں صحافتی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریاست اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہی بی جے پی لیڈروں اور مودی حکومت کے وزیروں نے رام مندر کے معاملے پر بیان بازی شروع کر دی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.