ژوب: سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2عسکریت پسند ہلاک
منگل 9 فروری 2016 12:41
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح مقابلے میں 2 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ترجمان کے مطابق پیرا ملٹری فورسز اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک-افغان سرحدی علاقے میں ایک آپریشن کیا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بھاری ہتھیاروں سے مقابلے کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کے قبضے سے دو سب مشین گنیں اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔پاکستانی کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے ایف سی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقابلہ اْس وقت شروع ہوا جب عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔خیال رہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والے دونوں مشتبہ افراد کا تعلق کس گروپ سے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.