مودی سے سوالات کی بوچھاڑکرنے پربھارت میں مفت فیس بک سروس بند کردی گئی

منگل 9 فروری 2016 12:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بھارت میں ٹیلی کام ریگولیٹر نے نیٹ نیوٹریلٹی کے حق میں فیصلے کے طور پر فیس بک کی مفت بنیادی انٹرنیٹ سروس بلاک کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق سرکارنے یہ سہولت عوام کی جانب سے مودی سے کیے گئے بے تحاشا سوالات کے بعد ختم کردی ہے اوراب صارفین کو مفت فیس بک دستیاب نہیں ہوگی البتہ صارفین اپنے موبائل سے انٹرنیٹ پیکج کے بعد یہ سروس حاصل کرسکیں گے،رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مفت سروس کچھ اہم معلوماتی ویب سائٹس مثلاً منتخب مقامی نیوز ، بی بی سی ، وکی پیڈیا اور کچھ صحت سے متعلق سائٹس تک فری رسائی دیتی ہے۔

تاہم، سروس کے مخالف اور نیٹ نیوٹریلٹی کے حامی کہتے ہیں کہ ڈیٹا فراہم کرنے والے کچھ آن لائن سروسز کو دوسروں پر ترجیح نہیں دے سکتے۔فیس بک نے اب تک ہندوستانی اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ریگولیٹر حکام اس معاملے میں یہ دیکھ رہے تھے کہ آیا کسی آن لائن مواد کو دوسروں پر ترجیح دی جا سکتی ہے یا پھر ایسا مواد دوسروں کے برعکس مفت میں دیا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ایک رپوٹ کے مطابق، اس بحث کے حق اور مخالفت میں بھرپور عوامی مہم بھی چلائی گی اور فیس بک نے ہندوستانی اخبارات میں اپنی سکیم کے دفاع میں پہلے صفحہ پر اشتہارات بھی جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :