پنجاب اسمبلی کا نیا ریکارڈ، 6ارکان اسمبلی میں 5معمر دربانوں نے ایجنڈا تقسیم کیا

منگل 9 فروری 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے انیسویں اجلاس کاگزشتہ روز 9فروری کو شروع ہونیوالا سیشن ایک گھنٹہ 33منٹ لیٹ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے مقررہ وقت پر کوئی رکن موجود نہیں تھا تاہم گیارہ بجکر پانچ منٹ پر 2اپوزیشن ارکان اور 3حکمران جماعت کی نمائندہ خواتین ارکان اسمبلی موجود تھیں جن کو پنجاب اسمبلی ہال کے 5معمر ترین دربانوں نے ایجنڈا پیش کیا ۔ بعدازاں تمام ایم پی ایز کی سیٹوں پر سیشن کے حوالے سے پیش کئے جانے والے ایجنڈا کی کاپیاں رکھ دی گئیں۔ 9فروری 2016ء کے سیشن میں 2فروری کے اجلاس کی 5زیر التواء رکھی گئی قرار دادیں بھی شامل تھیں۔