اسلام آباد دہشتگردوں کے نشانے پر ہے ہر جگہ پولیس تعینات نہیں کی جاسکتی،،ایس ایس پی آپریشن
منگل 9 فروری 2016 16:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایف ایٹ کچہری کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بہتر اقدامات کررہے ہیں ، سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کا حال ملکی اداروں جیسا ہے جو کبھی ٹھیک اور کبھی خراب ہوتے رہتے ہیں اس لئے ان پر انحصار نہیں کرسکتے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں وکلاء اور ججز کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات پورے ملک میں یکساں ہیں اسلام آباد دارالحکومت ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہے لیکن ہر جگہ پولیس تعینات نہیں کی جاسکتی تاہم پھر بھی ہم نے کچہری کے اطراف کی چاروں سڑکوں پر ناکے لگارکھے ہیں اور ہر آنے جانے کو ان ناکوں پر چیک کیا جاتا ہے اور رینجرز کی گاڑی چوبیس گھنٹے کچہری کے اطراف گشت کرتی رہتی ہے اس کے علاوہ کچہری کے اندر پولیس کے 147اہلکار تعینات ہیں وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ وہ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.