لیجنڈ لیونل میسی گردے کی تکلیف میں مبتلا ، ہسپتال منتقل
متعدد ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ ان کی تکلیف کا جائزہ لیا جا سکے ٹیسٹ کے بعد میسی آج ٹریننگ کیلئے ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور ممکنہ طور پر ویلنشیا کے خلاف کنگز کپ کے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ میچ کھیلیں گے، کلب
منگل 9 فروری 2016 20:24
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ارجنٹینا کے کپتان اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے اسٹار لیونل میسی کے گردے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔بارسلونا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹرائیکر میسی کے گردے میں تکلیف کے بعد متعدد ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ ان کی تکلیف کا جائزہ لیا جا سکے۔
میسی کو گزشتہ دسمبر گردے میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی اور گردے میں پتھری سے منسلک بیماری کا شکار میسی اسی وجہ سے دسمبر میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔(جاری ہے)
تاہم کلب کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد میسی بدھ کو ٹریننگ کیلئے ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور ممکنہ طور پر ویلنشیا کے خلاف کنگز کپ کے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ میچ کھیلیں گے۔
میسی اس سیزن میں بارسلونا کیلئے لا لیگا میں 17 میچوں میں 12 گول اسکور کر چکے ہیں جس کی بدولت ان کا کلب تین پوائنٹس کی واضح برتری کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔انہوں نے اتوار کو لیوانٹے کے خلاف میچ میں پورے 90 منٹ میدان میں گزارے جہاں ان کی ٹیم نے 2-0 سے فتح اپنے نام کی۔ کنگز کپ کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میچ میں بارسلونا نے 7-0 کے واضح مارجن سے فتح حاصل کی تھی۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.