اداکارہ میرا کا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لینے کا اعلان

بدھ 10 فروری 2016 13:06

اداکارہ میرا کا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر کاروباری اورسماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور ان کی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخاب کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔یہ انٹرویوز 12 فروری کو کراچی، 18 کو پشاور ، 23 کو لاہور میں اور 5 مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے اب تک ان سے شادی کے خواہش مند نوجوانوں ، درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریباً 39 کے قریب ہے۔شادی کے خواہش مند میں سے 11 کا تعلق پشاور ، لاہور 21 ، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں اسلام آباد وغیرہ سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 5 اور 2 کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہشمند افراد میں 9رنڈوے بھی شامل ہیں۔ان شخصیات میں 7 کاروباری ، 11 ڈاکٹر ، انجینئر اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں ، 6 کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے ، 6 افرادکا تعلق سیاست سے ہے۔

متعلقہ عنوان :