افریقی ملازمہ نے سوئی ہوئی کویتی لڑکی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 13:40

کویت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : ایتھوپین ملازمہ نے گھر میں سوئی ہوئی اپنی کویتی مالکن کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایتھوپین ملازمہ صبح جلدی اُٹھ کر 24 سالہ مالکن کے کمرے گئی جہاں اُس نے کویتی مالکن کو چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ جس کے بعد ملازمہ نے اسی چاقو سے اپنی نبض بھی کاٹ ڈالی۔

(جاری ہے)

پولیس اور ایمبولینس نے فوری طور پر ملازمہ کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے ملازمہ کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی۔

مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ صبح کی خریداری کر کے واپس آئی تو اپنی دوسری بیٹی کو بیڈ پر خون میں لت پت پایا۔ مقامی اخبارات کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمہ سے پوچھ گچھ کے لیے اس کی حالت میں مزید بہتری آنے کی منتظر ہے جس کے بعد ملازمہ سے اس قتل اور اس کے پیچھے کے محرکات سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :