کراچی کی بینک ڈکیتیوں میں 2 گروہ ملوث ہیں، پولیس حکام
بدھ 10 فروری 2016 16:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) کراچی کی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں دو گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دِلاور ٹائیگر گروپ اور بنگلہ گروپ ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں پر مشتمل ہیں جو اب تک شہر کے تین بینکوں سے 58 لاکھ روپے لوٹ چکے ہیں، مگر پولیس ان کی گرد کو بھی نہ پا سکی۔دلاور ٹائیگر گروپ اور بنگالی یا بنگلہ گروپ، دو خوفناک جرائم پیشہ گروہوں کے نام، اسلحہ لہراتے، مارتے دندناتے آتے ہیں اور منٹوں میں لاکھوں کروڑوں روپے لوٹ کر کسی ایسے مقام پر چلے جاتے ہیں جو تاحال قانون کی پہنچ سے دور ہے۔
تحقیقاتی حکام کا انکشاف ہے کہ یہی دونوں گروپ کراچی میں ہونے والی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔دلاور ٹائیگر گروپ 6 ملزمان پر مشتمل ہے جو متعدد بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہے، جبکہ بنگلہ گروپ میں شامل ملزمان کی تعداد 6سے7 ہے۔(جاری ہے)
حکام کے مطابق گلستان جوہر اور سہراب گوٹھ میں بینک ڈکیتی میں دلاور ٹائیگر گروپ ملوث ہے، گلستان جوہر بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کو پہچانا گیا۔
کورنگی میں ہونے والی بینک ڈکیتی میں بنگلہ گروپ ملوث ہے، تینوں بینکوں سے اب تک 58 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی جاچکی ہے تاہم ملوث گروپس کی نشاندہی ہوجانے کے باوجود تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیاجاسکا ۔ حکام مزید بتاتے ہیں کہ ماضی کے برعکس حالیہ بینک ڈکیتیوں میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.