نعیمین ایسوسی ایشن کا14فروری کو ’’یوم حیاء ‘‘کے طور پر منانے کااعلان
بے حیائی اوراخلاقی جرائم سے خود بچنا ا وردوسرے کو بچانا اسلامی تعلیمات کابنیادی تقاضاہے‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی
بدھ 10 فروری 2016 18:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء )نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام 14فروری کو’’ یوم حیاء ‘‘کے طور پر منایا جائے گا،فحاشی ،عریانی ،بے حیائی اوراخلاقی جرائم سے خود بچنا ا وردوسرے کو بچانا اسلامی تعلیمات کابنیادی تقاضاہے،حیاء مومن کی پہچان ہے،اخلاقی جرائم کے آگے بند باندھنے کیلئے علماء کرام اپناکردار اداکریں۔
ان خیالات کااظہارمرکزی صدر نعیمین ا یسوسی ا یشن پاکستان علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے نعیمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ انسانیت سوزاخلاقی جرائم مسلم معاشروں کے لئے زہرقاتل ہیں۔دین حنیف بدکاری اوربے حیائی سے بچنے کادرس دیتاہے۔یوم محبت کے نام پر مسلم معاشرے میں بے راہ روی کوفروغ دیا جانا افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی نے کہاکہ اسلام ہی عورتوں کا حقیقی محافظ ہے۔مسلم خواتین حضرت سیدہ فاطمۃالزھرا کی سیرت کواپناآئیڈیل بنائیں۔دختران اسلام حجاب اورپردہ کواختیار کریں اورفحاشی وعریانی سے اپنا دامن پاک رکھیں۔مسلم خواتین مغرب کی نقالی کی بجائے اسلام کے فلسفہ حیاء کو اپنی زندگی پر نافذ کریں۔مزید اہم خبریں
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وزیرداخلہ
-
غزہ جنگ: امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ’طاقت کے استعمال‘ پر تشویش
-
اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر اتفاق کریں، گوتریش کی اپیل
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.